سیلاب سے ملتان کے قریب جلال پور شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال دیا گیا۔
حکام کے مطابق جلال پور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند پر پانی کا دباؤ کم نہیں ہو رہا تھا۔
متاثرین کی کشتی ڈوبنے سے 19 افراد لاپتہ ہو گئے تھے 18 افراد کو بچالیا گیا تاہم لاپتہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
ادھر بہاولنگر کی بستی کلر والی کے مقام پر دریائے ستلج میں 12 سال کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
دریائے چناب میں ہیڈ پنجند میں پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ بڑھ کر 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک ہو گیا۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 2 ہزار جبکہ سکھر بیراج پر 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔