ہمیں تیز بارش ڈرائے ہوئے ہے
نہ کیوں رنگ پڑ جائے پیلا ہمارا
خدارا ہماری مصیبت نہ پوچھو
غریبی میں آٹا ہے گیلا ہمارا
آئی آیم ایف کا وفد 25 ستمبر سے 2 ہفتے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کیے جائیں گے، پاکستانی معیشت کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف وفد تیسری قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کی سفارش کرے گا۔
حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ تک پہنچ گئی، حب ندی کے کنارے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف میچ سے کررہی ہے، مقابلے سے قبل ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہے، پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔
قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے ملک کی حدود پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے، اسرائیلی حملے میں جانی اور مالی نقصان ہوا جس کی مذمت کرتے ہیں۔
آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ نئے نمائندگی کرنے والے ممالک میں سویڈن، کیمرون، ازبکستان اور پاکستان شامل ہیں، جو WUWM کی بین الاقوامی رسائی کو مزید بڑھا رہے ہیں ۔
برازیلین سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسو نارو کو مجرم قرار دینے کا فیصلہ سنادیا، پانچ رکنی بینچ میں تین ججز نے سزا کےحق میں فیصلہ دیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
فرانس بھر میں حکومت کے 2026 کے بجٹ میں سخت اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’ہر چیز روک دو‘ تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ جو بھی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، 25 لاکھ افراد کا انخلاء کیا گیا، سیلاب کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔
دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے پاکستان بھارت کا میچ قریب آتے ہی ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع سبی میں گرینڈ جرگے میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی پائیدار خوشحالی کے لیے حکومت، سیکیورٹی اداروں اور قبائلی عمائدین میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ چکی ہے۔
ایف بی آئی نے سوشل میڈیا پر مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی شناخت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
ابوظبی میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے 143 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔