• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی مسائل کے سبب 15پروازیں منسوخ، 41 تاخیر کا شکار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب ملک بھر کی 15 پروازیں منسوخ جبکہ 41 میں تاخیر ہوگئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 213، اسلام آباد کوئٹہ اور سکھر کی پروازیں پی کے 325،326، 631، 632 منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسی طرح لاہور جدہ کی پرواز پی اے 471، دبئی کی پرواز پی کے 203، 204، پی اے 216 اور کراچی جدہ کی نجی ایئر کی پروازیں ای آر 811، 812 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی اے 212 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

لاہور کراچی کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 306  پندرہ گھنٹے، لاہور شارجہ کی پرواز پی اے 412، 413 میں ساڑھے 8 گھنٹے جبکہ لاہور دوحہ کی پرواز پی کے 279 میں 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 300 اور 301 میں 2، 2 گھنٹے، لاہور اسلام آباد کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 308 میں ساڑھے 3 گھنٹے، کراچی فیصل آباد پی کے 340 اور کراچی ملتان کی پرواز پی کے 331 میں 3 گھنٹے تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان ریاض کی پرواز پی کے 765 اور القسیم کی پرواز پی کے 170 میں 4 گھنٹے، لاہور کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 میں ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ اسلام آباد دبئی کی پرواز پی اے 210 اور 216 میں 4 سے ساڑھے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید