• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کی مونس علوی کی سزا کیخلاف درخواست پر گورنر سندھ کو فیصلہ کرنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دی۔

سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ گورنر سندھ مقررہ مدت میں مونس علوی کی اپیل پر فیصلہ کریں۔ 

شکایت کنندہ کے وکیل نے عدالتی تجویز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مونس علوی کی ہائی کورٹ میں درخواست قابل سماعت نہیں، کسی فورم کی غیر موجودگی میں ہی ہائی کورٹ درخواست سن سکتی ہے، مونس علوی کی اپیل گورنر سندھ کے روبرو زیر التوا ہے، اگر مونس علوی ہائی کورٹ میں اپیل چلانا چاہتے ہیں تو گورنر کے روبرو اپیل واپس لیں۔

مونس علوی کے وکیل نے کہا کہ گورنر سندھ کے روبرو اپیل پر بھی شکایت کنندہ نے کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ 

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ عدالت گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں اپیل پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر سکتی ہے۔

مونس علوی کے وکیل نے کہا کہ قوانین کے مطابق گورنر نے اپیل پر 90 روز میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، صوبائی محتسب کو کےالیکٹرک کے خلاف کارروائی کا اختیار ہی نہیں۔

عدالت نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو معطل کرنے کے عبوری حکم نامے میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے فریقین تجویز سے اتفاق نہیں کرتے تو دلائل سن کر دائرہ اختیار کا تعین کریں گے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید