کراچی میں جام صادق پُل پر ٹرک نے اسکول وین اور ایک کار کو ٹکر ماد دی۔
حادثے میں ایک بچی زخمی ہوگئی جبکہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں اسکول وین اور کار کو نقصان پہنچا ہے۔
گلگت بلتستان (جی بی) میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کی حکومت بننے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی سپورٹ درکار ہوگی۔
سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رجانہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
وفاقی وزرائے مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور طلال چوہدری نے کالعدم جے اے سی سی کے رہنما کی مبینہ آڈیو پر ردعمل دے دیا۔
ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج رات وزارت خزانہ کرے گی۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کراچی میں ماہ مئی میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی سکھ یاتریوں کو 737 ویزے جاری کردیے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ نے کہا کہ اے آئی اور گوگل نے پاکستان میں دس ہزار سے زیادہ نوکریاں دی ہیں۔
سپریم کورٹ نے تیزاب گردی کے مجرم کی کم عمری کی بنیاد پر نرمی کی اپیل مسترد کردی ۔
وفاقی بجٹ 27-2026 کی منظوری سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کروانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حکومتی ٹیم پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچی۔
برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں منعقدہ سالانہ ’’پروفیٹک سیرت کانفرنس‘‘ میں برطانیہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے نے کیا، جس میں علماء، طلبہ، سماجی رہنما، خاندانوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے پاکستان ایمبسڈر ہاکی کپ 2026 کا شاندار انعقاد کیا اس سپورٹس فیسٹیول میں پاکستانیوں اور مقامی ڈچ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے کو آرڈی نیٹر پیر طاہر شاہ اقرار تھے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 650 ارب، پنشن کیلئے 505 ارب 80 کروڑ مختص ہوں گے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔
7جون کو راولاکوٹ میں آزاد کشمیرپولیس اہلکاروں پرتشدد اور لاش کی بے حرمتی کی وڈیو سامنے آگئی ۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔