اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سب میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں جب میٹنگ کریں گے تو کام کب کریں گے؟
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناتھا خان پل آئے روز ٹوٹ جاتا ہے، ملیر ایکسپریس وے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تکنیکی غلطی کی، اس پر انکوائری ہونی چاہیے تھی۔
علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے ٹوٹ گئی تو دوبارہ بنا دیں گے، یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، آپ کے گھر کا پیسہ نہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ میئر کراچی کہتے ہیں ان کے پاس 105 سڑکیں ہیں، میئر 105 سڑکوں کا حال بتائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر تباہ ہو رہا ہے، یہ غیر جمہوری رویہ ہے، لوگ پریشان ہیں، کس سے سوال کریں؟