• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے: امریکی سفیر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارت میں نامزد امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں معاملہ طے پانے کی امید ہے۔

سینیٹ میں توثیقی سماعت کے دوران امریکی سفیر نے کہا کہ بھارتی وزیرِ تجارت و معیشت آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے جہاں واشنگٹن میں سفیر گریئر سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ گہری دوستی ہے جو منفرد نوعیت کی ہے، صدر ٹرمپ نے افریقا، مشرق وسطیٰ، یوکرین اور جنوب مشرقی ایشیا تک تنازعات حل کرنے کی کوششیں کی ہیں اور اب بھارت کو اپنی قریبی صف میں شامل کرنا امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

امریکی حکام کے مطابق تجارتی بات چیت میں بھارتی منڈیوں کو امریکی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کے لیے کھولنے پر غور جاری ہے، صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اور دیگر ممالک کو روسی تیل خریدنا بند کرنا ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر گراہم کی قانون سازی میں روسی تیل کی ثانوی خرید و فروخت پر 500 فیصد ٹیرف کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صدر نے فی الحال 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

امریکی سفیر نے یہ بھی کہا ہے کہ اقدامات تب ہی مؤثر ہوں گے جب یورپی اور عالمی شراکت دار بھی شامل ہوں، بصورت دیگر روسی تیل چین، بھارت یا برازیل کے ذریعے دوبارہ فروخت ہوتا رہے گا جسے روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید