• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم پنجوتھا اور فتح اللّٰہ ایڈووکیٹ کو حفاظتی ضمانت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء رہنما نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللّٰہ ایڈووکیٹ کو حفاظتی ضمانت مل گئی۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللّٰہ ایڈووکیٹ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ پشاور نے درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر درج ہوئی، یہ وکلاء ہیں اور اسلام آباد میں وکالت کرتے ہیں۔

اس پر جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ یہ اگر وکلاء ہیں، تو اسلام آباد ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟

وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں ان پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور وہاں گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے نہیں جا سکتے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت دیتے ہیں، لیکن وہاں کی ہائی کورٹ بھی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید