• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مسلمانوں سے متعلق سوشل میڈیا پر نامناسب جملے لکھنے پر نرس برطرف

برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق سوشل میڈیا پر نامناسب جملے لکھنے پر نرس کو برطرف کر دیا گیا۔ 

 لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نرس سائمن واٹس نے ساؤتھ پورٹ سانحہ پر سوشل میڈیا پر نامناسب جملہ لکھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق نرس نے لکھا تھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ٹریبونل نے نرس کے تبصرے کو انتہائی نامناسب قرار دیا اور اس کا نام نرسنگ رجسٹر سے خارج کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ پورٹ واقعہ میں تین بچیوں کے قتل پر افواہ پھیلی تھی کہ حملہ آور مسلم تارکین وطن تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید