پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر، اداکار، ہدایت کار، اسکرین رائٹر و پروڈیوسر یاسر نواز کا لیپ ٹاپ اور ٹی وی توڑنے کی وجہ بتائی ہے۔
ندا یاسر نے حال ہی میں مارننگ شو میں اپنے مہمانوں کے ساتھ شوہر اور بیوی کے درمیان قیمتی تعلق کے موضوع پر بات کی۔
ندا یاسر نے شو کے دوران بتایا کہ یاسر نواز نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے جو کہ بہت وائرل ہو گیا ہے، یاسر نواز نے بتایا ہے کہ میں نے غصے میں ان کا لیپ ٹاپ اور کمرے کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔
ندا یاسر نے غصے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں غصے کی تیز نہیں ہوں، سب جانتے ہیں کہ یاسر نواز غصے کے بہت تیز ہیں، یاسر نواز کا بیان سننے کے بعد ناظرین سوچ رہے ہوں گے کہ میں جن قسم کی خاتون ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاسر نواز کا میں نے لیپ ٹاپ اس لیے توڑا تھا کہ انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ کے وال پیپر پر اپنے ساتھ ایک ہیروئن کی تصویر لگا رکھی تھی، یاسر نے ایسا مجھے جلانےکے لیے کیا تھا، میں اس وقت انڈسٹری میں کام نہیں کر رہی تھی، میں جیلسی محسوس کرتی تھی اور اسی جیلسی اور غصے میں آ کر ایک دن میں نے ان کا لیپ ٹاپ توڑ دیا۔
ندا یاسر نے بتایا کہ روم میں لگا ٹی وی میں نے اس لیے توڑا تھا کہ یاسر نواز مجھے تنگ کرتے تھے، ان کی عادت تھی رات میں ٹی وی دیکھنا اور ان دنوں مجھے مارننگ شو کے لیے جلدی اٹھنا ہوتا تھا، ایک دن گزرا ، دوسرا دن گزرا تیسے دن ہماری لڑائی ہو گئی، یاسر بول رہے تھے اور میں خاموش تھی، یاسر نے مجھے چڑانے کے لیے ٹی وی کی0 آواز مزید اونچی کر دی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے غصے میں آ کر ان کی بوتل اٹھا کر ٹی وی پر دے ماری، وہ ٹی وی میرے ہی پیسوں سے خریدا ہوا تھا، میں نے کمرے کا ٹی وی توڑ دیا اور بہت دنوں تک وہ ٹوٹا ہوا ٹی وی دیوار پر لگا رہا۔