• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرنا اب ممکن، چینی ماہرین نے حل ڈھونڈ لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اگر آپ بھی کم عمری میں سفید ہوتے بالوں سے پریشان ہیں تو چینی ماہرین نے آپ کی پریشانی کا حل تلاش کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی ماہرِ امراض جِلد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے بال تناؤ سے بھرپور طرز زندگی کے باعث جلد سفید ہوگئے ہیں تو ان کا قدرتی رنگ واپس تبدیل ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بالوں کا سفید ہونا موروثی مسئلہ نہیں ہے بلکہ خراب طرز زندگی یا ذہنی تناؤ کے سبب کم عمر میں کسی شخص کے بال سفید ہوگئے ہیں تو اس کا علاج ممکن ہے۔

چینی ماہرین کے مطابق روایتی چینی طب میں سفید بالوں کا علاج ممکن ہے۔ ان کے مطابق وٹامن B12 کی ایک خاص قسم اڈینوسیلکوبالامین (adenosylcobalamin) سے اس مسئلے کا حل ممکن ہے۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ بال اس لیے سفید ہوتے ہیں کہ ہماری جِلد میں موجود میلانوسائٹ (melanocyte) خلیے غیر متحرک ہو کر زیادہ میلانین مادہ نہیں بناتے جو بالوں کو رنگ دیتے ہیں۔

روایتی چینی طب کے مطابق B12 ان میلانین (melanin) کی ترکیب کو متحرک کرتا ہے۔ اس لیے اگر وٹامن B12 کی قسم اڈینوسیلکوبالامین کو بذریعہ انجکشن میلانوسائٹ خلیوں کو دیا جائے تو وہ پھر متحرک ہو کر میلانین مادہ بنانے لگتے ہیں۔

یوں سفید ہوتے بال پھر کالے ہو جاتے ہیں، یہ انجکشن تین سے چھ ماہ ہر ہفتے ایک بار لگتے ہیں۔

صحت سے مزید