• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کی سگریٹ نوشی کے اثرات نسلوں میں بھی منتقل ہوتے ہیں: تحقیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ والدین کی سگریٹ نوشی ان کی نسلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

میڈیکل جرنل تھوریکس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں والدین کی سگریٹ نوشی سے بچوں کو پہنچنے والے نقصانات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بچوں کی موجودگی میں سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔

میلبورن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے مطابق بچوں کا سگریٹ کے دھوئیں میں سانس لینا نا صرف ان کی صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ ان کی آگے آنے والی نسلوں کو بھی پھیپھڑوں کے مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں کے بچوں، پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو کرونک اوبسٹرکٹیو پلمونری ڈیزیز (COPD) ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، یہ ایک ایسی بیماری ہے جو ہر سال عالمی سطح پر تقریباً 3 ملین اموات کا سبب بنتی ہے۔

صحت سے مزید