وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کی وہ صورتحال نہیں ہے جس کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گڈو بیراج پر اس وقت 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک پانی ہے، ساڑھے 6 لاکھ کیوسک سے زائد پانی سکھر بیراج سے گزر سکتا ہے۔
گڈو بیراج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ بندوں کی صورتحال تسلی بخش ہے، سندھ کے لوگوں اور خاص طور پر کچے کے علاقے کے مکینوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعاون کر کے ساتھ دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے سیلاب سے متعلق مکمل تیاری کر رکھی ہے، صوبائی حکومت کی تیاریوں سے مطمئن ہوں، ہماری پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہے۔