جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جارہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعطم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن وامان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتے۔
اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں فیصلہ ساز کون ہے، ہم بات کس سے کریں، کون انچارج ہے؟ بیرسٹر گوہر فارغ ہیں، پارٹی میں ان کی کوئی نہیں سنتا۔
وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
نائب وزیراعظم نے اسرائیلی بستیوں سے درآمدات محدود کرنے کے فرانس کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور دو ریاستی حل کے لیے فرانس کی کوششوں کو سراہا۔
اسلام آباد کے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شاپنگ مال انتظامیہ کو 8 کنال اراضی کے عارضی استعمال کی اجازت منسوخ کر دی۔
ترجمان نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی 3 توانائی کمپنیوں نے آئیسکو کی نجکاری میں اظہار دلچسپی جمع کروا دیا، پاکستان کے کاروباری گروپس نے بھی آئیسکو کی نجکاری کے عمل میں دلچپسی لی ہے۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فیول ریلیف سے کوئی محروم نہیں رہنا چاہیے۔
امریکی میڈیا اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی جنگ جاری رکھیں گے، حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنید اکبر کے بیان کے بعد گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف سپر ٹرین لانگ مارچ ملتان کی طرف گامزن ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی کے خلا ف درخواستیں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خان کی بیٹی سکینہ نے دائر کی ہیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والےگرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کردیا ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا۔