مظفر گڑھ کا امیر ترین مشہور شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موضع جھینگر ماڑھا کے قریب شوکت بھکاری کی موٹر سائیکل لوڈر رکشے سے ٹکرا گئی۔
شوکت بھکاری انگلش اور اردو میں بات کر کے بھیک مانگنے سے مشہور ہوا تھا۔
شوکت بھکاری کے بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے ہیں اور وہ کئی ایکڑ زمین کا مالک بھی تھا۔
6 سال قبل ایک انٹرویو میں شوکت بھکاری کا کہنا تھا کہ وہ ملتان کی سڑکوں کا شہزادہ ہے اور ملتان میں 4 سال سے انگریزی بول کر بھیک مانگ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی شوکت بھکاری کی ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ وہ ڈیم فنڈ مہم میں 10 ہزار روپے کا عطیہ بھی دے چکا تھا، جس کے بعد اسے نیب کی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شوکت بھکاری کے مطابق اسے نیب کی ٹیم نے اپنے آفس میں 1 گھنٹے کی تفتیش کے لیے بلایا اور سوال کیا کہ اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں۔