• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کو چچی نے کمرے میں بند کر کے آگ لگائی: ایف آئی آر میں مقتولہ کے بیٹے کا الزام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کی قائدِ اعظم کالونی میں خاتون کو مبینہ طور پر جلانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خاتون کو سسرال میں مبینہ طور پر جلا کر قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق والدہ کو میری چچی نے کمرے میں بند کر کے آگ لگا کر قتل کیا، ملزمہ نے شواہد چھپانے کے لیے کمپریسر پھٹنے کا بہانہ کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ نے ہماری غیر موجودگی میں مقتولہ کو اسپتال منتقل کیا، چچی اکثر میری والدہ سے لڑائی جھگڑا کرتی تھیں۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے خاتون کے مبینہ قتل کا نوٹس لیا ہے، پولیس نے مقتولہ کے دیور کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کے جھلسنے کے واقعے کو کمپریسر پھٹنے کا حادثہ قرار دیا تھا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی، خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید