• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: کل سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں کل سے 19 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

پشاور سے پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

18 سے 19 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کے باعث مقامی نالوں  اور دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

بالائی اضلاع کے حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو نکاسیٔ آب کے نظام کی صفائی اور لوگوں کو بر وقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید