• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

…عفت مسعود…

ہر دن سے معافی، ہر اِک رات سے توبہ

اور کرتے رہو دُنیا کی ہر بات سے توبہ

مَیں مانگتی ہوں ربِّ سماوات سے توبہ

کیوں کر نہ ہو منظور، مناجات سے توبہ

جس رات نہ مَیں یاد کروں لُطف کو تیرے

یاربّ ہو مِری زیست کی اُس رات سے توبہ

وعدوں کے نبھانے سے تُو مُکرے گا کہاں تک

اس بات سے توبہ، کبھی اُس بات سے توبہ

کہتے ہیں جنہیں شافعِ محشرؐ، سو اُنہی کی

ہو جائے گی مقبول، عنایات سے توبہ

ماحول بنا دیتی ہے، جو بادہ کشی کا

اُس کالی گھٹا اور اُس برسات سے توبہ

عفّت سے تو تجدیدِ محبّت نہیں ممکن

سُنتے ہیں کیے بیٹھی ہے وہ رات سے توبہ