• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی: وزیر صحت سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے میں 9 سال کی عمر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرویکل کینسر کے لیے ویکسین پرائیویٹ سیکٹر کے پاس موجود نہیں، ہر ملک میں 9 سال سے بڑی عمر کی لڑکیوں کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسین موجود ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ایک منصوبہ بنارہے ہیں کہ 9 سال کی بچیاں جو نئے سیشن میں آئیں گی انہیں یہ ٹیکہ لگایا جائے گا، سرویکل کینسر ویکسین کی ایک ڈوز ہی کافی ہے، ڈبلیو ایچ او نے بھی تصدیق کردی ہے، 15 سال سے زائد عمر کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔ 

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں وبائی امراض سے متعلق پہلے سے تیاریاں کر رکھی ہیں، ہمارے پاس ٹائیفائڈ سمیت دیگر وبائی امراض کی دوائیں وافر تعداد میں موجود ہیں، دواؤں کا اسٹاک ضلع سطح تک پہنچا دیا گیا ہے۔

صحت سے مزید