بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ منی پور کے موقع پر علاقے بھر میں ہڑتال کی گئی۔
اس موقع پر منی پور یونیورسٹی کے طلبہ نے نریندر مودی کی آمد پر احتجاج کیا اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔
پُرامن مظاہرین پر بھارتی پولیس نے ربر کی گولیاں چلا دیں، آنسو گیس کے شیل برسائے، جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
2 سال بعد نریندر مودی کے منی پور کے دورے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دورے کی ڈرون سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے، صحافیوں پر بھی مودی کے منی پور دورے کی کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی 2025ء کی رپورٹ میں منی پور میں تشدد اور اقلیتوں پر حملے، جبری بے دخلی اور غیر انسانی سلوک پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔