• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم اسٹیڈیم نہ پہنچی تو کیا ہوگا؟

ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے گروپ میچ کےلیے اسٹیڈیم نہ پہنچی تو کیا ہوگا؟

یو اے ای کی ٹیم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ نے اسٹیڈیم کے بجائے کمروں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق ٹی20 ایشیا کپ میں موجودہ صورتحال غیر معمولی ہے، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہے اس لیے روشنی کی وجہ سے کھیل کے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے، انہیں آئی سی سی ہیڈ آفس بلوایا گیا تھا، جس کے بعد وہ چلے گئے ہیں، ہیڈ آفس کا اسٹیڈیم سے فاصلہ صرف 1 کلو میٹر ہے۔

جیو نیوز کے سبط عارف کے مطابق شام کے وقت دبئی کی سڑکوں پر رش ہوتا ہے، ٹیم اگر فوری طور پر نکلے تو اسے اسٹیڈیم پہنچنے میں 35 منٹ کا دورانیہ لگ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آج کا پاکستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے میچ کی ٹاس آدھے گھنٹے اور کھیل ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید