• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی اسکیئر ٹریننگ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے سے چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 اطالوی اسکیئر میٹیو فرانزوسو محض 25 برس کی عمر میں ٹریننگ کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث چل بسے۔

بین الاقوامی اسکی اور اسنو بورڈ فیڈریشن کے مطابق فرانزوسو نے چلی کے شہر سانتیاگو کے قریب لا پاروا ڈھلوان پر تربیتی سیشن کے دوران پہلے ہی چھوٹے جمپ پر قابو کھو دیا اور ایک لکڑی کی باڑ سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں انہیں شدید دماغی چوٹ پہنچی۔

انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔

فرانزوسو نے 17 ورلڈکپ ریسز میں حصہ لیا تھا، ان کی بہترین کارکردگی جنوری 2023ء میں سامنے آئی جب انہوں نے کورتینا ڈی امپیٹزو (Cortina d’Ampezzo) میں سپر جی ایونٹ میں 28واں نمبر حاصل کیا۔

 اسی سال انہوں نے اطالوی نیشنل الپائن کمبائنڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا، ان کی آخری ورلڈ کپ ریس مارچ میں ہوئی تھی۔

اطالوی ونٹر اسپورٹس فیڈریشن (FISI) کے صدر فلیو روڈا نے فرانزوسو کی موت کو ایک المیہ قرار دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید