• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہیرو ……

’’پاپا، کیا آپ نے کبھی کوئی سپرہیرو دیکھا ہے؟‘‘

ایک دن بیٹے نے سوال کیا۔ میں نے مسکرا کر کہا۔

’’ہاں، نہ صرف دیکھا ہے، بلکہ اُس کا انٹرویو بھی کیا ہے۔‘‘

بیٹے کا تجسس آسمان پر پہنچ گیا۔’’کیا وہ اڑنے کی صلاحیت رکھتا تھا؟‘‘

میں: ’’نہیں ، لیکن جہاں کوئی مصیبت میں ہوتا، وہاں وہ اڑ کر پہنچ جاتا۔‘‘

بیٹا: ’’کیا وہ بہت ہینڈسم اور اسمارٹ تھا؟ آئرن مین کی طرح؟‘‘

میں: ’’وہ آئرن مین کی طرح ہینڈسم تو نہیں تھا، مگر اس کا عزم آہنی تھا۔‘‘

بیٹا: ’’کیا وہ بیٹ مین کی طرح اپنی شناخت چھپایا کر، الگ تھلگ رہتا تھا؟‘‘

میں: ’’نہیں، وہ تو ہمیشہ لوگوں کے درمیان، سب کے ساتھ رہتا تھا۔‘‘

بیٹا؛ ’’آپ کا سپر ہیرو تو بڑا عجیب ہے۔..اس کا نام کیا تھا؟‘‘

میں فخر سے کہا:’’اس کا نام تھا۔۔۔

عبدالستار ایدھی۔‘‘

تازہ ترین