• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 16 روز میں 91 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ٗموٹرسائیکل چھیننےوالے گروہ کے خلاف کارروائیاں کر تےہوئے 91ملزمان کو گرفتار کر کے 24 مسروقہ موٹر سائیکلیں ،3گاڑیاں ٗ اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لےلی، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے16روز کے دوران منشیات کے 35 مقدمات درج کرکے 35 ملزمان کو گرفتار کرکے 48.200 کلو گرام چرس ، ہیروئن 150 کلو ، آئس568 کلو، شراب 4 بوتل اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے ایس ایم جی رائفل 3 عدد، شارٹ گن ایک، عدد پستول 23 اور راؤنڈ112 عدد برآمد کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھننے اور چوری کرنے والے گروہ کے28 ملزمان کوگرفتار کرکے24مسروقہ موٹرسائیکلیں ٗ تین گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید