• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، دودھ فروشوں اور سپلائرز کیخلاف بی ایف اے کی کارروائیاں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے طوغی روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ، کچلاک بازار اور بلیلی میں دودھ فروشوں، ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کر تےہوئے دو دکانوں کو سیل کر دیا ۔ بی ایف اے کی ٹیموں نے طوغی روڈ، علمدار روڈ، ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ، کچلاک بازار اور بلیلی میں دودھ فروشوں، ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران دودھ اور دہی میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 2 دکانیں فوری طور پر سیل کر دی گئیں جبکہ غیر معیاری دودھ اور پاؤڈر سے تیار کردہ دہی کی بھاری مقدار ضبط کر کے تلف کر دی گئی۔ جبکہ مجموعی طور پر 31 دکانوں اور 22 دودھ بردار گاڑیوں سے 7720 لیٹر دودھ و دہی کے نمونے موبائل لیبارٹری میں بھیجے گئے۔ ان میں سے 240 لیٹر دودھ اور 480 کلو دہی میں ملاوٹ ثابت ہوئی جسے موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا۔ جبکہ 11 دودھ فروشوں اور ایک ملک سپلائر پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔صوبائی وزیر اور چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے واضح کیا کہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید