لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے کم از کم اجرت 40ہزار مقرر کردی اور تمام سرکاری و نجی اداروں کو کم اجرت دینے سے روک دیا گیا، اس حوالے سے ڈی جی لیبر ویلفیئر پنجاب نے تمام سرکاری اور نیم خودمختار اداروں کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ایل ڈی اے، واسا، پی ایچ اے، کارپوریشنز اور اتھارٹیز سمیت دیگر اداروں کو کم تنخواہ دینے سے روک دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ غیر ہنرمند مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق مطلع شدہ شرح سے کم اجرت دینا پنجاب کم از کم اجرت ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے۔