کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ،اس معاہدے کے تحت صارفین کو سب سے کم شرح پر شریعہ کمپلائنٹ آٹو فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ صرف 4.99فیصد (1.49فیصد کے مساوی ایک سالہ شرح)سے شروع ہونے والی رینٹل شرح کے ساتھ بینک اسلامی کی ایم جی فنانسنگ آفر آٹو صارفین کیلئے سہولت اور کفایت کاایک نیا معیار ہے۔ 3ملین روپے یا اس سے زائد کی فنانسنگ پر یہ خصوصی مہم صارفین کواسی دن میں پراسیسنگ اور فوری منظوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔