• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج جاری‘ 26 امیدوار کامیاب قرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف عہدوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ صحت کے محکمے میں ملیریا سپرنٹنڈنٹ (BPS-16) جبکہ محکمہ تعلیم میں انسٹرکٹر/لیکچرار (BPS-17) فزکس اور فائن آرٹ کے مضامین شامل ہیں۔ صحت کے محکمے میں مذکورہ اسامیاں اشتہار نمبر 2024/01 کے تحت جبکہ محکمہ تعلیم میں خالی اسامیوں کا اعلان اشتہار نمبر2023/03 کے ذریعے کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ان عہدوں کے تحریری امتحان کے نتائج اگست 2025 میں جاری ہوئے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید