ٹھٹھہ( شاہدصدیقی) جمعیت علماء اسلام کا امن کارواں ٹھٹھہ پہنچ گیا، کارواں کی قیادت مولانا عبد القیوم ھالیجوی اور مولانا راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔ ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں وسائل ،جزائر اور معدنیات کے سودے ہورہے ہیں۔ لاکھوں عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا ، یہ اس بات کی گواہی ہے کہ سندھ کے عوام سندھ حکومت سے بیزار ہیں، سندھ کے عوام امن چاہتے ہیں ،سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور سندھ کے عوام متبادل قوت کے طور پر جمعیت علماء اسلام کو دیکھ رہے ہیں ،یہاں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے، وسائل جزائر معدنیات دریاؤں کے سودے ہو رہے ہیں۔