• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کی سرکاری ٹینکرز سروس بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے مفت ٹینکرز سروس کو واٹر کارپوریشن نے بند کر دیا عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے پانی کے ٹینکرز ضرورت مندوں کو مل جایا کرتے تھے لیکن واٹر کارپوریشن کی جانب سے ڈی سی کوٹہ بند ہونے سے مدارس و مساجد سمیت عام شہریوں کو بھی متاثر کردیاہے لائینوں میں پانی نہیں آتا ڈی سی آفسز سے ٹینکر مل جاتا تھا اب اچانک وہ بھی بند کردیا گیاہے لوگوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی ، چیف سیکرٹری سندھ اور کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسلئے کو حل کرائیں کراچی مسئلہ حل کرائیں اگر نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرینگے۔

ملک بھر سے سے مزید