• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی سے پاکستان ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا، خالد عراقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، جو ہر شعبے میں ترقی اور کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔درست سمت کا تعین اور بروقت فیصلے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بدقسمتی سے پاکستان اپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ہمیں فوری طور پر معاشرے کے ساتھ اپنا تعلق جوڑنے اور اس کی ضروریات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، اسی لیے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔وہ جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹرسائنس میں تیسری اسمارٹ کلاس روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یہ کلاس روم اسماعیل انڈسٹریز کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید