• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گریمی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

 وہ ساؤنڈ انجینئرنگ کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

طوریس حبیب کو یہ ایوارڈ ہالی ووڈ کی مشہور فلم ڈیون پارٹ 2 کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی فنی اور تکنیکی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جس کی موسیقی معروف موسیقار ہانس زمر نے ترتیب دی ہے۔

اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں طوریس حبیب نے اس اعزاز کو پاکستان کے لیے فخر قرار دیا اور دنیا کے بڑے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ طوریس حبیب گریمی ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل 2022 میں گلوکارہ عروج آفتاب نے یہ عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔

طوریس حبیب کی کامیابی کو ملک بھر میں بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستانی ٹیلنٹ کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید