امریکی ریاست الاباما میں ایک شادی شدہ اسکول ٹیچر اور چیئر کوچ پر طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں گرینڈ جیوری نے فردِ جرم عائد کر دی۔
32 سالہ خاتون ٹیچر مکائیلا کالڈ ویل ہوجنز جو دو بچوں کی ماں بھی ہے کو طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا 30 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر پر 19 سال سے کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کا الزام ہے، تاہم خاتون نے جرم قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔
خاتون 2022 سے اسکول میں کام کررہی ہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف ویسٹ الاباما سے ایجوکیشن میں ماسٹرز کیا اور اپنے کالج کے ساتھی سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔