• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نازیبا حرکات کی شکایت، ملزم نے خاتون کو ہی تشدد کا نشانہ بنادیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں نازیبا حرکات کرنے والے شخص کی شکایت کرنے پر پڑوسیوں نے خاتون اور اس کے والد کو ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ کے علاقے راجا جی پورم میں ایک خاتون نے اپنے پڑوسیوں پر طویل عرصے سے ہراسانی اور جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پڑوسی نے 3 اکتوبر کو اس کے سامنے نازیبا حرکات کیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں نے اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی تو وہ شخص مشتعل ہوگیا اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ مل کر جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں میرے گھر میں گھس آیا اور مجھے زمین پر گراکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران مجھے بچانے کیلئے آنے والے والد کو بھی بری طرح مارا پیٹا گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے لات مار کر زخمی کیا اور میرے جسم کے نازک حصوں کو بھی نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید