• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی عمل سے پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت معطل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔

کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے ٹریڈ بھی معطل ہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پیدل آمدورفت روٹ پر ویزا پاسپورٹ سیکشن عارضی طور پر بند ہے۔ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید