• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی: دفتر خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد اسلامی ممالک نے شرکت کی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دوحہ میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت پر غور کیا گیا جس میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ منعقدہ ہنگامی اجلاس میں وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ تیار کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور بلااشتعال قرار دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ثالثی پر قطر کے کردار کو سراہا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید