• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام ……

صوفی صاحب، میں صحافی بننا چاہتا ہوں،

تیس سال پہلے میں نے اپنے استاد سے خواہش ظاہر کی تھی۔

ان کا نام سید محمد صوفی تھا۔

انھوں نے کہا،

مبشر، صحافی بننے کے لئے اپنی شامیں بیچنا پڑتی ہیں۔

مجھے ملازمت کی ضرورت تھی۔

میں نے شامیں بیچ دیں۔

بہت سال پاکستان میں کام کیا۔ پھر امریکہ آگیا۔

دو سال پہلے محترم استاد کو فون کیا،

صوفی صاحب، مجھے اب پتا چلا کہ شام کتنی حسین ہوتی ہے۔

میں اپنی شامیں واپس خریدنا چاہتا ہوں۔

صوفی صاحب ہنسے،

ہاں مبشر، یہ خیال زندگی کی شام ہوجانے کے بعد آتا ہے۔

تازہ ترین