دل ……
سونیا، میں تمہیں اپنا دل دینا چاہتا ہوں۔
مبشر، کیا تمہیں اپنے الفاظ یاد ہیں؟ ہاہاہا۔
برسوں بعد فیس بک پر تمہیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
مجھے بھولے تو نہیں ناں؟
کیسے بھول سکتے ہو؟
کالج میں میرے آگے پیچھے پھرتے رہتے تھے۔
کلاس میں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے۔
پھر پتا نہیں کہاں غائب ہوگئے تھے۔
اتنے سال بعد کی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ
میں ہارٹ اٹیک کے بعد شدید بیمار ہوں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے سوا کوئی علاج نہیں۔
میں جاننا چاہتی تھی کہ
کیا تم اب بھی اپنا دل مجھے دینا چاہتے ہو؟