• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ایٹمی ایجنسی پاکستان کے سول جوہری پروگرام کی معترف

اسلام آباد (اسرار خان) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) پاکستان کے پرامن سول جوہری پروگرام کا معترف، قریبی تعاون کو قابلِ تعریف قرار دیدیا، ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نگران ادارے آئی اے ای اے سربراہ کی پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کی تحسین، رافیل ماریانو گروسی کا کہنا تھااسلام آباد کاقریبی تعاون قابلِ تعریف ،پاکستان سول نیوکلیئر پروگرام میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،ویانا میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے ملاقات میں زرعی پیداوار، فوڈ سیفٹی و کینسر علاج پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے چند روز بعد عالمی سطح پرپاکستان کی پذیرائی سے بھارت کی بے چینی مزید بڑھ گئی۔ پاکستان کے پُرامن نیوکلیئر پروگرام کو اس ہفتے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جوہری ادارےانٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کی مستحکم پیش رفت اور ادارے کے ساتھ قریبی تعاون کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اسلام آباد نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے اور بھارت پاکستان کے تزویراتی کردار پر بے چینی کا شکار ہے۔گروسی نے ویانا میں آئی اے ای اے کی 69ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) راجہ علی رضا انور سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان اپنے سول نیوکلیئر پروگرام میں اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، خصوصاً چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 میںجہاں میں نے فروری میں پہلے کنکریٹ ڈالنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ فروری 2025 میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کا سنگِ بنیاد ڈالنا پاکستان کی توانائی سیکورٹی کو صاف اور پائیدار نیوکلیئر توانائی کے ذریعے مستحکم بنانے کی بڑی پیش رفت ہے۔

اہم خبریں سے مزید