دبئی (اے ایف پی) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم آج اتوار کے میچ میں بھی ہینڈ شیک نہ کرنیکی پالیسی پر قائم رہے گی۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ری میچ سے قبل ہینڈ شیک نہ کرنے کے تنازعے پر گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ توجہ صرف کھیل پر ہونی چاہیے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اچھا مقابلہ ہوگا جہاں گیند اور بلے کے درمیان اصل کھیل ہوگا، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اپنا کمرہ بند کرو، فون بند کرو اور سو جاؤ، یہی شور اور دباؤ سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے، ایسا کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہوتا ہے۔