بالی ووڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی فلم کاک ٹیل کی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے حق میں بول پڑیں۔
39 سالہ ڈیانا پینٹی نے 2012ء میں فلم کاک ٹیل میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کیا تھا، اس فلم میں سیف علی خان نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون نے فلم کالکی 2898اے ڈی کے سیکیوئل سے علیحدگی اختیار کی ہے، اس اقدام کی وجہ پروڈکشن ہاؤس نے کمٹمنٹ کو قرار دیا ہے۔
مداحوں نے اداکارہ کے حق میں آواز بلند ہوئی، اس معاملے ڈیانا پینٹی نے بھی دیپیکا پڈوکون کے حق میں گواہی دی اور کہا کہ ’وہ انتہائی پروفیشنل، محنتی اور ڈسپلن ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دیپیکا محنتی ہے، وہ سیٹ پر بھرپور لگن اور بہترین انداز میں اپنا کام کرتی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون سے متعلق متضاد باتیں سامنے آنے کے بعد سے مداحوں کی بڑی تعداد میں فلم کے مستقبل کے حوالے سے شک بڑھ گیا ہے۔
کالکی 2898اے ڈی میں دیپیکا پڈوکون کا اہم کردار تھا، فلم کی دیگر کاسٹ میں پربھاس، امیتابھ بچن اور دیشا پٹانی بھی شامل تھے۔