• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز: رکن پارلیمنٹ کا اہل فسلطین سے دلچسپ انداز میں اظہار یکجہتی

نیدرلینڈز کی رُکن پارلیمنٹ نے دلچسپ انداز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا، فلسطینی پرچم والے لباس میں پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔

اسپیکر نے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے پارلیمںٹ میں تقریر کی اجازت نہیں دی، لباس تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔

خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس میں شرکت کی۔

خاتون رکن پارلیمنٹ کی جماعت غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید