• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔

بگرام ایئربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔ مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر Adam Boehler کررہے ہیں۔

اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ بگرام ایئربیس امریکا کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ بگرام فوجی ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایئر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید