• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج دوبارہ ٹکرائیں گی، پائی کرافٹ پھر ریفری تعینات، پاکستانی ٹیم کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل

دبئی(عبدالماجدبھٹی)پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج دوبارہ ٹکرائیں گی، پائی کرافٹ پھر ریفری تعینات ،پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے ہوٹل میں طویل میٹنگ کی تاہم پریس کانفرنس کو بغیر وجہ بتائے منسوخ کردیا گیا،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیالیکن پاکستانی کرکٹرز کو میڈیا سے دور رہ کر کھیل میں فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،پاکستانی ٹیم کیلئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، ماہرین اپنے لیکچرز سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کریں گے، دوسری جانب زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ گذشتہ اتوار کو پاکستان بھارت میچ میں ہینڈ شیک تنازع کے بعد شہ سرخیوں میں رہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ آئی سی سی نے پائی کرافٹ کو سپر فور میں پاک بھارت میچ میں تقرری کرکے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنالیا ہے۔دبئی میں اتوار کو وہ دوبارہ پاک بھارت میچ میں ایکشن میں ہوں گے،امکان ہے کہ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ کشیدہ ماحول میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیا پاکستانی کرکٹرز ،بھارت کی شکست سے سبق حا صل کریں گے اور سپر فور میچ جیت کر شکست کا بدلہ لیں گے؟ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ہفتے بعد ایک اور معرکے کے لئے دبئی اسٹیڈیم میں میدان تیار ہے۔اتوارکو ایک بار پھر ہائی وولٹیج میچ اتوار کی شام کو کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کو سپر فور میں پانچ دن میں تین میچ کھیلنے ہیں۔منگل کو پاکستان سری لنکا کے خلاف ابوظبی جبکہ جمعرات کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے ہوٹل میں طویل میٹنگ کی تاہم پاکستان کی پریس کانفرنس کو بغیر وجہ بتائے منسوخ کردیا گیا۔اس سے قبل امارات میچ سے قبل بھی پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کےلیے کھیلوں کے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔2023کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ماہر نفسیات کا تقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ دو دن پہلے جوائن کر لیا ہے۔بھارت کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک بھی ہوئی۔اس بیٹھک میں قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ گذشتہ اتوار کو پاکستان بھارت میچ میں ہینڈ شیک تنازع کے بعد شہ سرخیوں میں رہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پائی کرافٹ کو سپر فور میں پاک بھارت میچ میں تقرری کرکے اسے اپنی انا کا مسئلہ بنالیا ہے۔دبئی میں اتوار کو وہ دوبارہ پاک بھارت میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ تنازعات سے بھرپور رہا۔ہینڈ شیک سے شروع ہونے والا تنازع پاکستان کی سات وکٹ کی شکست پر بھی ختم نہیں ہوسکا۔اینڈی پائی کرافٹ دوسرے میچ میں بھی میچ ریفری ہوں گے۔امکان ہے کہ میچ ایک بار پھر کشیدہ ماحول میں کھیلا جائے گا۔دبئی میں گروپ میچ یکطرفہ رہا پاکستانی ٹیم مایوس کن انداز میں127رنز بناسکی۔اسپنرز کلدیپ یادیو اور اکسر پٹیل نے مجموعی طور پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

اہم خبریں سے مزید