کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی خطیب مولانا انورالحق حقانی نےاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مقدس سرزمین کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کے عزائم ناکام بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور یہود و نصاریٰ پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف متحد ہیں اور مسلم دنیا کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے لیے مشترکہ دفاعی نظام قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ہر محاذ پر ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جلد از جلد متحد ہو کر مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیں تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔