• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے کنگ خان، اداکار شاہ رخ خان ممبئی میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی  ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو علاج کے لیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔

شاہ رخ خان اپنی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ ایک ایکشن سین کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اداکار مزید علاج کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی کمر میں ہونے والی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان ستمبر اکتوبر میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ اس دوران جولائی اور اگست میں طے شدہ تمام شوٹنگ شیڈولز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

کنگ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جس میں شاہ رخ خان علاوہ دیپیکا پڈوکون،  انیل کپور، جیکی شروف،  ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید