• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان نصیر کا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر سیاست کرنے والوں کو کرارا جواب

ارسلان نصیر — فائل فوٹو
ارسلان نصیر — فائل فوٹو

معروف پاکستانی یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے کو سیاسی رنگ دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوٹیوبر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی دفاعی معاہدے کو ملک کے لیے سعادت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے لیکن بعض لوگ حکمران جماعت کی تعریف کرنے کے بجائے اس پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

یوٹیوبر نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان ہونے والا معاہدہ بین الاقوامی سطح پر یہ پیغام دے رہا ہے کہ ایک ملک پر حملہ دوسرے پر حملے کے مترادف ہے، یہ پیغام کئی دشمن ممالک کے لیے ہے۔ جیو پولیٹکس میں یہ پاکستان کی بہت بڑی جیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیو پولیٹکس کے علاوہ بیت اللّٰہ اور مسجد نبوی ﷺ کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستان کو مل گئی ہے، جو ایک سعادت ہے۔

ارسلان نصیر نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ سیاست کا موقع نہیں ہے کیونکہ یہ ایک سعادت ہے جو ہم جیسے لوگوں کو ملی ہے، یہ فیصلے زمین والوں کے نہیں ہیں، یہ نصیب کی بات ہوتی ہے، اگر تنقید کرنے والے اس سعادت کا احساس کرلیں تو 2 منٹ کے لیے شرمندہ ہو جائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید