سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہونے کے بعد صورتحال معمول پر آگئی۔
بیراج حکام کے مطابق سیلابی صورتحال ختم ہونے پر بیراج کا آپریٹنگ سسٹم بحال کردیا گیا۔
بیراج حکام نے بتایا کہ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 40 ہزار 762، اخراج 1 لاکھ 85 ہزار 732 کیوسک رہا۔
بیراج حکام کے مطابق سکھر بیراج کے تمام دروازے اب نیچے کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد دریائے سندھ پر کوٹری بیراج سے درمیانے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 76 ہزار 118 جبکہ اخراج 3 لاکھ 50 ہزار 163کیوسک رہا اور 24 گھنٹوں میں اپ اسٹریم میں 11 ہزار 377 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔