• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

حکومتِ سندھ نے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید