• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندو پنچائیت کوئٹہ کے صدر سرکاری ملازم ہیں ، راج کمارایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے رہائشی راج کمار جھگوانی ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر رمیش لال نے کہا ہے کہ ہندو پنچائیت کوئٹہ کے صدر سرکاری ملازم ہیں ، انہیں سرکاری ملازمت یا پنچائیت کے صدر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا بیک وقت دو عہدے رکھنا ناقابل قبول ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص محکمہ تعلیم میں ٹیچر اور ہندو پنچائیت کا صدر ہے اور بیک وقت دو فرائض انجام دے رہا ہے جو درست نہیں اس کا نوٹس لیا جائے اور ان کی اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنایا جائے ، وہ ڈھاڈر میں تعینات اور کوئٹہ میں ہندو پنچائیت کے صدر ہیں جو قانون کے خلاف ہے ۔ ہم نے ان کے خلاف آواز بلند کی تو ہمیں دھمکیاں دی گئیں اگر ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار مذکورہ شخص ہوں گے ۔ انہوں نے حکومت بلوچستان اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید